سپریم کورٹ نے آئی پی پیز کو رقم نہ دینے پر اٹارنی جنرل کو آج طلب کرلیا نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے آئی پی پیز کو رقم نہ دینے پر اٹارنی جنرل کو آج طلب کرلیا نوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے آئی پی پیز کو رقم نہ دینے پر آج بدھ کے لئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر عہدہ کے لئے نامزد کئے جانے والے سینئر قانون دان جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کو گزشتہ روز سپریم کورٹ آنے پر ججز کی طرف سے دی گئی مبارک باد پر انہوں نے کہا کہان کی پہلی تجیح شفاف انتخابات کرانا ہیں اور وہ اپنی زندگی کے آخری سالوں کو ملک کی بہتری کے لئے استعمال کریں گے ملک کا مستقبل روشن ہے،اندھیروں والا دور گزر گیا ہے، شفاف الیکشن ہوں تو ملکی تقدیر بدل سکتی ہے، اب بھی شفاف انتخابات نہ ہوئے تو تباہی ہوگی۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں چاررکنی بنچ نے منگل کو آئی پی پیز سے متعلق کیس کی سماعت کی اس دوران درخواست گزار کے وکیل فخر الدین جی ابراہیم نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ ہے اور وعدے کے باوجود آئی پی پیز کو پیسے نہیں دیئے جارہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو یومیہ چار گھٹے لوڈ شیڈنگ بڑھ جائے گی۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آج بدھ تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ فخر الدین جی ابراہیم نے ججوں کی جانب سے مبارک باد دینے پرکہنا تھا کہ وہ بار بار کہتے رہے ہیں کہ عوام تکلیف میں ہیں، اسمبلیوں کی مدت 4 سال ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لئے میڈیا اور سول سوسائٹی کوبھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ بعد میں وہ سرکولر ڈیبٹ سے متعلق آئی پی پیز کے مقدمہ کی پیروی کے لئے عدالت میں پیش ہوئے فخر الدین جی ابراہیم نے جوابی اظہار میں کہا کہ میں 86 برس کا ہوگیا ہوں، زندگی آخری سالوں کی چل رہی ہے، اس موقع کو ملک کی بہتری کے لئے استعمال کروں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -