دہری شہریت عوامی اور توہین عدالت قانونی مسئلہ ہے، غلام احمد بلور

دہری شہریت عوامی اور توہین عدالت قانونی مسئلہ ہے، غلام احمد بلور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کا مسئلہ عوامی نیشنل پارٹی کا نہیں ہماری پارٹی میںکسی کی دوہری شہریت نہیں آئین پارلیمنٹ بناتی ہے ‘ چار دفعہ آئین کسی اور نے نہیں جرنیلوں نے توڑا ،پارلیمنٹ میں عوامی نمائندے ہوتے ہیں ‘ عدالتوں میں سرکاری ملازم ہوتے ہیں‘ نیٹو سپلائی کےلئے ریلوے کو کوئی پیشکش نہیں ہوئی ‘ ریلوے کے پاس تو انجن ہی نہیں ہیں ، پشاور سے پہلے آٹھ ٹرینیں چلتی تھیں اب صرف تین چل رہی ہیں ڈر ہے کہ یہ بھی بند نہ ہو جائیں ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کا مسئلہ تقریباً عوامی مسئلہ ہے جبکہ توہین عدالت کا مسئلہ قانونی ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو درپیش بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ کا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین سپریم ہے لیکن آئین کو بھی چار ددفعہ توڑا گیا ہے انہوں کہا کہ آئین کو پارلیمنٹ بناتی ہے اور پارلیمنٹ میں عوامی نمائندے ہوتے ہیں اور عدالت میں تنخواہ دار ملازم ہوتے ہیں۔ صحافیوں کے مختلف سوالات پر وزیر ریلوے نے کہا کہ دوہری شہریت کا مسئلہ عوامی نیشنل پارٹی کا نہیں ہماری پارٹی میںکسی کی دوہری شہریت نہیں آئین پارلیمنٹ بناتی ہے ‘ چار دفعہ آئین کسی اور نے نہیں جرنیلوں نے توڑا ،پارلیمنٹ میں عوامی نمائندے ہوتے ہیں ‘ عدالتوں میں سرکاری ملازم ہوتے ہیں‘ نیٹو سپلائی کےلئے ریلوے کو کوئی پیشکش نہیں ہوئی ‘ ریلوے کے پاس تو انجن ہی نہیں ہیں ، پشاور سے پہلے آٹھ ٹرینیں چلتی تھیں اب صرف تین چل رہی ہیں ڈر ہے کہ یہ بھی بند نہ ہو جائیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -