ہائیکورٹ نے معافی مانگے پر جوائنٹ سیکرٹری حج کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس واپس لے لئے

ہائیکورٹ نے معافی مانگے پر جوائنٹ سیکرٹری حج کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس واپس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ نے وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری حج حاجی شیر علی کو جاری کیے گئے توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے جوائنٹ سیکرٹری حج حاجی شیر علی کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگنے کے بعد انہیں جاری کیے گئے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس واپس لے لیے۔ حاجی شیر علی نے حج کوٹہ توہین عدالت کیس میں اپنا جواب داخل کرواتے ہوئے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے جس پر عدالت نے انہیں توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری وضاحت طلب کی تھی۔ گزشتہ روز حاجی شیر علی نے تحریری طور پر عدالت نے غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس واپس لے لیے۔

مزید :

صفحہ آخر -