حکومت لیہ میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت پر 15 کروڑ خرچ کریگی، احمد علی

حکومت لیہ میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت پر 15 کروڑ خرچ کریگی، احمد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیرزراعت وآبپاشی ملک احمد علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ضلع لیہ میں نئے حفاظتی بندوں کی تعمیر اور موجودہ فلڈ پروٹیکشن بندوں کی تعمیر ومر مت پر 15 کروڑ روپے سے زائدرقم خرچ کررہی ہے ۔ککڑ والا حفاظتی بند 11 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کے جانوں ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ککڑ والا لیہ سٹی میں حفاظتی بند کے معائنے کے بعدایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی سی او لیہ مشتاق احمد ایم پی اے اعجاز احمد ،ایکسئین انہار لیہ،تونسہ بیراج،کوٹ اددو،ای ڈی او ورکس ، انچارج ریسکیو1122 ،محکمہ زراعت ،صحت ، تعلیم سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر ملک احمد علی نے کہا کہ ضلع لیہ کو دریائے سندھ کے سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لئے 58 میل لمبے راستے پر 5 حفاظتی بنداور 6 سپر بند تعمیر کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ میںممکنہ سیلاب سے موثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لئے تمام محکمے پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دیں تاکہ سیلابی علاقے کے رہائشیوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے موثر فلڈ فائٹنگ پلان تشکیل دیا جا سکے۔صوبائی وزیر نے تمام بندوں کی ضروری مرمت ونگرانی کے لئے 24 گھنٹے خدمات سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -