ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاءسے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اسلحہ سے لیس ڈاکوﺅں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے تیمور کے گھر میں اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،گڑھی شاہو میں ڈاکوﺅں نے نسیم احمد کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر8 لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے شہزاد کے گھر میں7لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،جنوبی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے ممتاز احمد کے گھر سے5لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،شیرا کوٹ میں ڈاکوﺅں نے طارق کے گھر سے5لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،لاری اڈا میں ڈاکوﺅں نے ذوالفقار کے گھر سے4 لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،گارڈن ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے واجد کے گھر سے3لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے احمد دین کے گھر سے3لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،مصطفی آباد میں ڈاکوﺅں نے عامر کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،فیصل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے آصف اور اسکی کار سوار فیملی سے3لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،ڈیفنس اے میں ڈاکوﺅں نے وحید اور اسکی فیملی سے2لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے نصراللہ کی فیملی سے ایک لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں ڈاکوﺅں نے امجد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،مناواں میں ڈاکوﺅں نے لیاقت اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،شفیق آباد میں ڈاکوﺅں نے رشید اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ روپے، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان،ساندہ میں ڈاکوﺅں نے اسد سے50ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے مطلوب سے30ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں ڈاکوﺅں نے سلیم سے ہزاروں روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گارڈن میں اشفاق،نشتر کالونی میں عاطف، شاہدرہ میں الیاس،ملت پارک میں نعیم، گجر پورہ میں شفیق، اقبال ٹاﺅن میں عمران کی موٹر سائیکلیں جبکہ لٹن روڈ میں منصور، نوانکوٹ میں ثنااللہ، راوی روڈ میں صادق اور لوئر مال میں طاہر کی گاڑیاں چوری ہوگئیں۔