رحمان ملک نے سمندر پار پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا، الطاف حسین
لندن (جی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ رحمن ملک نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیکرڈیڑھ ملین سمندر پار پاکستانیوں کاسرفخرسے بلند کردیا ہے۔منگل کو رحمن ملک سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے یہ کہاجارہاتھاکہ دہری شہریت کابل رحمن ملک کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے لایاجارہاہے لیکن آج انہوں نے استعفیٰ دیکر اپوزیشن کولاجواب کردیاہے اوراب اس پر اپوزیشن والے آئیں بائیں شائیں تو کرسکتے ہیں لیکن کوئی مو¿ثرجواب نہیں دے سکتے۔ سینئر مشیر داخلہ رحمن ملک نے قومی اسمبلی سے توہین عدالت کے ترمیمی بل کی منظوری کے سلسلے میں ایم کیوایم کے بھرپورتعاون پر الطاف حسین کا دلی شکریہ اداکیا۔ رحمن ملک نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کی بقاءاورجمہوری نظام کے تسلسل میں الطاف بھائی کا کردار مثالی ہے۔