نگران وزیراعظم کیلئے پیشکش ہوئی تو غور کروں گا، ڈاکٹر قدیر

نگران وزیراعظم کیلئے پیشکش ہوئی تو غور کروں گا، ڈاکٹر قدیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ انہیں نگران وزیر اعظم کےلئے پیشکش ہوئی تو غور کرینگے ¾سولو پرواز کے ذریعے ملک میں حقیقی سیاسی تبدیلی ممکن نہیں ¾ سیاست میں ضد اور سخت گیری نہیں ہونی چاہیے، دو تہائی اکثریت سے قومی مفادات بلڈوز نہیں کیے جا سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعدخصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ سولو پرواز کے ذریعے ملک میں حقیقی سیاسی تبدیلی ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں ضد اور سخت گیری نہیں ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے پرویزالہٰی کو ممکنہ قاتل قرار دیا تھا جبکہ صدر زرداری نے مفاہمت کے نام پر انھیں گلے لگا لیا۔ ڈاکٹر قدیرکا کہنا تھا کہ توہین عدالت کیس کےلئے کوئی دلیل موجود نہیں۔ انھوں نے کہا کہ گیلانی کےلئے منتخب اداروں نے قراردادیں پاس کیں لیکن وہ عدالتی فیصلوں کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی چند روز کے مہمان ہیں۔ دو تہائی اکثریت سے قومی مفادات بلڈوز نہیں کیے جا سکتے۔ انھوں نے کہا کہ فخر الدین جی ابراہیم نے کی تقرری جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -