خیابان انٹرنیشنل اور عمار شعیب ٹریولز کو ایاٹا لائسنس جاری
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) خیابان انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورز اور عمار شعیب ٹریول ایاٹا ہوگئے۔ انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے عمار شعیب ٹریول اور خیابان انٹرنیشنل ٹریول کو ایاٹا لائسنس جاری کر دیا خیابان انٹر نیشنل ٹریول ایئر ٹورز کے چیف ایگزیکٹو سابق ڈائریکٹر حج سید فروغ آفتاب زیدی کے خیابان انٹر نیشنل ٹریول اینڈ ٹورز کے ایاٹا ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے عمار شعیب ٹریول کے چیف ایگزیکٹو الحاج جاوید اختر نے بھی عمار شعیب کو ایاٹا لائسنس جاری ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے ہم کلائنٹ عمرہ حج کی خدمات اپنی سنہری روایات کو قائم رکھیں گے۔