توہین عدالت کا نیا قانون:وکلاءعدلیہ کے حق میں نکل پڑے ،احتجاج شروع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) href="https://dailypakistan.com.pk/tag/توہین عدالت">توہین عدالت ترمیمی بل کے خلاف آج راولپنڈی میں وکلاءنے ہڑتال کی جبکہ کراچی بار نے کل اور لاہوربارایسوسی ایشن نے پرسوں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاہے۔ href="https://dailypakistan.com.pk/tag/توہین عدالت">توہین عدالت ترمیمی بل 2012ءکے خلاف ہڑتال کے دوران راولپنڈی بار نے عدالتوں کابائیکاٹ کیا۔ وکلاءرہنما کا کہناتھاکہ حکومت عدلیہ پر قدغن لگانے کی کوشش کررہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سندھ بارکونسل اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسیوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے href="https://dailypakistan.com.pk/tag/توہین عدالت">توہین عدالت کے بل اور مجوزہ آئینی ترمیم مستردکرتے ہوئے کل صوبے بھر میں یوم احتجاج منانے اوردونوںقوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنچ کرنےکا اعلان کیا ہے۔سندھ بار کونسل کے وائیس چئرمین غلام محمد عباسی، کراچی بارکے صدر محمودالحسن اور دیگر وکلا رہنماوں نے پریس کانفرنس میںکہا کہ href="https://dailypakistan.com.pk/tag/توہین عدالت">توہین عدالت کے قانون کا مقصد عوام کی بہبود نہیں بلکہ سپریم کورٹ کو نیچا دکھانا اور سپریم کورٹ نے سوئس حکام کو خط لکنے کا جو حکم دیا ہے اسکا توڑ نکالنا ہے۔ دوہری شہریت کے حوالے سے مجوزہ آئین ترمیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی شہریت اختیار کرتے وقت اس ملک سے وفاداری کا حلف اٹھانا ہوتا ہے۔ جو پاکستانی دوسرے ملکوں کی شہریات لے لیتے ہیں وہ پاکستان سے کیسے وفادار رہ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وکلا رہنماوں نے ان دونوں قوانین کے خلاف کل ملک بھر مین احتجاج کرنے اور دونوں قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب لاہورکے وکلاءنے اعلان کیاہے کہ وہ پرسوں احتجاج کریں گے جس میں عدلیہ سے یکجہتی کااظہار کیاجائے گا۔