عمران اورنواز شریف امریکی سفیر کے بیان کی وضاحت کریں:متحدہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کیمرون منٹر کے انکشافات کی وضاحت کریں۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے رکن محمد اشفاق نے کہا کہ بتایا جائے کہ عمران اور نواز شریف کا موقف درست ہے یا پھر کیمرون منٹر کا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ امریکہ کے حامی ہیں۔