توہین عدالت کے قانون کی دوشقوں پرنظر ثانی کرناچاہیے:اعتزاز احسن

توہین عدالت کے قانون کی دوشقوں پرنظر ثانی کرناچاہیے:اعتزاز احسن
توہین عدالت کے قانون کی دوشقوں پرنظر ثانی کرناچاہیے:اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ با د(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران پیپلز پارٹی کے سینیٹر بیرسٹراعتزاز احسن نے توہین عدالت بل کے مسودے پر نظر ثا نی کا مطا لبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اچھا قانون ہے لیکن اسی کی دو شقوں پر ازسر نو غو ر کیا جا ئے ۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ عدا لتیں بھی تو ہین عدالت قانون سے متعلق تجا وز کر تی ہیں اور سا بق وزیر اعظم کے خلا ف فیصلہ اسکی مثا ل ہے ۔انکا کہناتھا کہ کئی ممالک میں توہین عدالت کا قانون غیر مو ثر ہے اورقانون اظہا ر رائے کی آ زادی سے متصا دم ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عجلت میں بنا یا گیا قانون ، حکومت کیلئے نقصا ن دہ ہو تا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ مستقبل میں عدالتوں سے رجوع کیا جا ئے گا تو کہا جا ئے گا کہ آ پ ہی کا بنایا ہوا قانون ہے۔ ایک سوال کے جوا ب میں انکا کہنا تھا کہ توہین عدالت الزام پر بحث نہیں ہو ئی جو کہ ہو نی چا ہئے تھی جبکہ جبکہ قانون نے صدر اور وزیر اعظم کو استشنیٰ دے رکھا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -