صوابی میں بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کر دیا

صوابی میں بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کر دیا
صوابی میں بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے شہر صوابی  کے علاقے زیدہ میں گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کر دیا۔

آج نیوز کے مطابق    واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا۔ریسکیو صوابی کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق خواتین کی لاشیں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیں۔ولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق 3 مقتول بہنوں کی عمریں 18سے 24سال کے درمیان ہیں جبکہ گھر میں موجود د دیگر بہنوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں،پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق 3 مقتول بہنوں کی عمریں 18سے 24سال کے درمیان ہیں جبکہ گھر میں موجود د دیگر بہنوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں،ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔