’’جعلی سیگریٹ  اب نہیں ملیں گے‘‘حکومت نے سب سے بڑا اعلان کر دیا، تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی مشکل حل 

’’جعلی سیگریٹ  اب نہیں ملیں گے‘‘حکومت نے سب سے بڑا اعلان کر دیا، تمباکو ...
’’جعلی سیگریٹ  اب نہیں ملیں گے‘‘حکومت نے سب سے بڑا اعلان کر دیا، تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی مشکل حل 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں جعلی سیگریٹ سے تنگ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے اس کا سد باب کرنے کیلئے اقدامات اٹھا لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو در پیش ایک بڑا مسئلہ مارکیٹ میں جعلی اشیاءبالخصوص جعلی سگریٹس کی دستیابی ہے ، گوکہ اس سلسلے میں ہم نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو متعارف کروا دیاہے ، جس پر عملدرآمد کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاہم قانونی تقاضوں کو پوا کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے مختلف برانڈز کو لائسنس حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کا پابند کیا جائے گا ، اس اقدام کی بدولت مخصوص اشیاءکے مینو فیکچررزکو پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے برانڈزکو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں ، اس طرح غیر رجسٹرڈ برانڈز جعلی اشیاءتصور کی جائیں گی جن کو ضبط اور ضائع کر دیا جائے گا ۔

مزید :

بجٹ -