روڈا کم لاگت والے مزید پراجیکٹ لائیگا،منصور جنجوعہ
لاہور(پ ر)راوی شہر میں غریبوں کو مفت گھروں کی فراہمی سماجی بہبود کا بڑا منصوبہ، روڈا عوام کو ایسے کم لاگت والے پراجیکٹ کی دستیابی جاری رکھے گاان خیالات کا اظہار برگیڈئیر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ چیف آپریٹنگ آفیسر نے سول سروسز اکیڈمی کی تربیتی نشست سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی جی سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ، عابد لطیف سندھو ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائر یکٹرتعلقات عامہ علیشبا ء تاجور بھی موجود تھیں۔ منصور جنجوعہ کی سربراہی میں اکیڈمی کا دورہ کرنیوالے وفد نے تربیتی نشست کے شرکاء کو راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے اصلاح جاتی منصوبہ کے حوالے سے اورباکو میں کوپ 29سے حاصل ہونیوالے اہداف جن میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے،پائیدار ترقی اور ہائیڈروجن انرجی جیسے اقدام بارے بھی آگاہی دی گئی تربیتی نشست کے شرکاء نے اس موقع پر روڈا ٹیم کی طرف سے راوی شہر منصوبہ کو اقوام متحدہ ایس ڈی جیزکے مطابق بنانے کوسراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ راوی کنارے بننے والا یہ خطہ موسمیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہوگا۔