گندم کی امداد ی قیمت کا اعلان نہ ہونے سے کسان پریشان ہیں،اشفا ق ورک
لاہور(نمائندہ خصوصی) مرکزی کسان تحریک کے صدر اشفاق ورک نے حکومت کی گندم خریداری اور امدادی قیمتوں کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال گندم کے سرکاری ریٹ کے باوجود حکومت نے گندم نہیں خریدی جس کی وجہ سے کسانوں کی فصل گھروں میں پڑے پڑے خراب ہو گئی اور ان کو ناقابل تلافی مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس سال بھی ابھی تک گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، جس سے کسانوں میں مایوسی اور اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکومت گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کرے بصورت دیگر کسان اپنے حقوق کے لیے تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی لاپرواہی کا نتیجہ نہ صرف کسانوں کی معیشت پر پڑ رہا ہے بلکہ اس سے گندم کی پیداوار پ…