دہشتگردی نے عوام کو شدید مایوسی کا شکار کر دیا،مزمل اقبال ہاشمی

    دہشتگردی نے عوام کو شدید مایوسی کا شکار کر دیا،مزمل اقبال ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور بدامنی نے عوام، خصوصاً نوجوان نسل کو شدید مایوسی کا شکار کر دیا ہے۔ اس سنگین صورتحال کے پیش نظر مرکزی مسلم لیگ نے عید کے فوری بعد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کیا جا سکے۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ اگر حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے فوری اقدامات نہ کئے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔دہشتگردی کا ناسور پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔