حج بکنگ کا سلسلہ جاری

  حج بکنگ کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ملک بھر میں پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ جاری اوورسیز پاکستانی، پاکستان آنے کی بجائے اپنے اپنے ممالک سے براہ راست سعودیہ آنے کے لئے پرائیویٹ حج سکیم میں حج درخواست دے سکتے ہیں۔ پرائیویٹ حج سکیم میں مرضی کا ہوٹل، مرضی کا زون اور مکتب بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ حج 2025ء میں 12سال سے کم عمر بچوں اور مریضوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس کے علاوہ ہر عمر کے مرد خواتین درخواست دے سکتے ہیں۔

 حج 2025ء میں خواتین حلف دے کر بغیر محرم کے حج درخواست دے سکتی ہیں۔حج 2025ء کے لئے پاکستان کا ریڈایبل پاسپورٹ ضروری ہے۔ سپانسرشپ کے لئے ڈالر میں پیکیج کی رقم جمع کرانا ضروری ہے۔