سبزیوں پھلوں کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری

    سبزیوں پھلوں کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں فرق نہ آ سکا۔آلو درجہ اول سرکاری نرخ 55 روپے مقرر،بازار میں 90 روپے کلو فروخت ہو رہے،پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 65 روپے مقرر،بازار میں روپے کلو  بک رہے،ٹماٹر کی سرکاری قیمت 40 روپے فی کلو مقرر لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 میں فروخت ہو رہے،ادرک سرکاری نرخ 375 روپے مقرر بازار 419 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔لہسن سرکاری نرخ 310 روپے مقرر جبکہ بازار میں  360 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے مٹر سرکاری نرخ 60 روپے فی کلو  کی بجائے  اوپن مارکیٹ میں 90 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ہ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اوپن مارکیٹ مقرر کردہ سرکاری نرخوں سے زائد میں فروخت کیلا درجہ اول  سرکاری دام 260 جبکہ بازا300 میں فروخت ہو رہا ہے ،سیب سفید اول سرکاری قیمت 170 روپے کلو مقرر ہیں لیکن بازار میں 210 روپے کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔سیب سفید دوم سرکاری قیمت 115 روپے کلو مقرر ہیں لیکن بازار میں 190 روپے کلو فروخت کیے جا رہے،امردو کی سرکاری قیمت220 جبکہ بازار میں 290 میں فروخت کی جا رہی ہے۔

۔،انگور کی سرکاری قمیت310 جبکہ بازار میں 390 میں فروخت،پپیتا کی سرکاری قمیت240 جبکہ بازار میں 280 میں فروخت  کیا جا رہا ہے