ایس پی عہدہ پر پروموٹ ہونیوالے افسران کو رینک لگانے کی تقریب

  ایس پی عہدہ پر پروموٹ ہونیوالے افسران کو رینک لگانے کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی ایس پی سے ایس پی رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے سینئر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایس پی عہدے پر پروموٹ ہونے والے افسران نے اہلخانہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب نے افسران اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی اور مزید دلجمعی سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی سی ڈی، سائبر کرائم اور رائٹ مینجمنٹ فورس سمیت مختلف یونٹس میں ایس پی عہدے کی 22 سے 25 نئی سیٹیں تشکیل دی جا رہی ہیں مستقبل میں کانسٹیبل سے ڈی ایس پی عہدے تک مزید 04 ہزار کے قریب پروموشنز ہونے جارہی ہیں 21 مارچ کو انسپکٹر سے ڈی ایس پی اور 25 مارچ کو سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی کیلئے بورڈ منعقد ہو گا۔

   کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک پروموشن کا ایڈوانس شیڈول بھی طے کیا جا چکا ہے۔

 تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جیز اسٹیبلشمنٹ ون اینڈ ٹو اور اے آئی جی فنانس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -