چلتی ٹرین سے گر کر 40سالہ خاتون جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں چلتی ٹرین سے گر کر 40سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق کوت لکھپت کے علاقے میں چلتی ٹرین سے اٹرنے کے دوران گرنے سے 40سالہ ثمینہ بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی متعلقہ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔