اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کرنیوالے 8ملزمان گرفتار

  اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کرنیوالے 8ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈولفن ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرنے والے 08 ملزمان گرفتارکر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دئیے۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کی شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرنے والے 08 ملزمان حیدر، افتخار، فیاض و دیگر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 06 پستول، 02 رائفلیں، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا 

مزید :

علاقائی -