ہربنس پور ہ میں بھائی نے 23سالہ بہن کو قتل کر ڈالا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں بھائی نے فائرنگ کرکے 23 سالہ بہن کو قتل کردیا اورفرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے غیرت کے نام پر قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے ہجویری سکیم کے رہائشی علی حیدر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی 23سالہ بہن لائبہ فاطمہ کو قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے غیرت کے نام پر قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ لائبہ فاطمہ طلاق یافتہ تھی واقع میں ملوث ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
اس سلسلے میں اہل خانہ سے بیانات لے لیے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔