پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا کر 2ملزمان کو گرفتار کر لیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا کر 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران درختوں کی آڑ میں چھپے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ غلام فرید اور ساتھی شہبازکوگرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔