پولیس آپریشنز، سنگین وارداتوں میں ملوث 10 گینگز کا خاتمہ

  پولیس آپریشنز، سنگین وارداتوں میں ملوث 10 گینگز کا خاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کے آرگنائزڈ کرائم، اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس آپریشنز کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 10 گینگز کا خاتمہ اور 23 کارندے گرفتار کیے گئے۔ پولیس نے 188 اشتہاری مجرمان، 33 عدالتی مفرور اور 15 ٹارگٹڈ آفنڈرز گرفتار کیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 02 گاڑیاں، 20 موٹر سائیکلیں، 12 موبائل فونز، 03 مویشی اور 30 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ مجرمان کے قبضہ سے  05 کلاشنکوف، 06 رائفلز، 74 پسٹل، 07 بندوقیں، 01 ریوالور اور سینکڑوں کی تعداد گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔  110 منشیات فروش گرفتار اور مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 48 کلو چرس، 07 کلو ہیروئن، 05 کلو آئس اور 892 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ پولیس مقابلوں کے دوران 03 مجرمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 01 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔  

مزید :

علاقائی -