وفاقی بجٹ کیلئے مشاورتی عمل 90فیصد تک مکمل ہوچکا: وزیر خزانہ

    وفاقی بجٹ کیلئے مشاورتی عمل 90فیصد تک مکمل ہوچکا: وزیر خزانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آ ئی این پی)  وزیر خزانہ   سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کے لیے مشاورتی عمل 90 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔وفاقی وزیر محمد اورنگزیب سے بیمہ کمپنیوں کے سی ای اوز کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے بیمہ شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کی ترقی کے لیے حکومتی تعاون کا اعادہ کیا۔بیمہ کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی کہ شعبے کے اثاثوں کی مالیت 2900 ارب روپے ہے، 20 ہزار براہ راست اور 2 لاکھ 34 ہزار بالواسطہ روزگار فراہم کیے جا رہے ہیں، اب تک 613 ارب روپے کے پریمیم وصول کیے گئے ہیں، 373 ارب روپے کے دعوے ادا کیے جا چکے ہیں۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے بیمہ شعبے کی تجاویز کو سراہا۔اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیمہ صنعت کو قومی معیشت میں اپنا کردار بڑھانا چاہیے، حکومت ٹیکس اور پالیسی اقدامات پر غور کرے گی تاکہ شعبے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں ں ے کہا کہ وفاقی بجٹ کے لیے مشاورتی عمل 90 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے، بیمہ شعبے سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز شامل ہیں۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی ماہرین کی ٹیم مختلف شعبوں کی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے، معیشت اور آمدنی پر اثرات کا تجزیہ کیا جا سکے۔

وزیر خزانہ

   لاہور (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ملکی ترقی کیلئے ایک پیج پر ہیں، پچھلی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا۔ پیپلز پارٹی اپنی اچھی پالیسیوں پر حکومت کیساتھ کھڑی رہے گی۔ معیشت کی بحالی میں صدر پاکستان اور وزیراعظم کا کردار قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے ملک کی اقتصادی ترقی پر گہرائی سے بات چیت کی جس میں آنے والے چیلنجز اور زرعی شعبے کے فروغ کیلئے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملک کے معاشی استحکام کے لیے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال درپیش شدید چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی میں ہماری سیاسی قیادت کا کردار، وزیراعظم شہباز شریف کا وژن اور رہنمائی اہم ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اقتصادی مسائل، وفاقی معاملات اور قومی اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون پر صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے گورنر پنجاب کی کاروباری برادری اور مقامی چیمبرز کے ساتھ سرگرم روابط کو بھی سراہا۔ 

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ اول -