ہنی ٹریپ کیس، تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب

  ہنی ٹریپ کیس، تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو تاوان کیلئے اغوا کرنے کا مقدمہ میں اْن کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد تفتیشی افسر کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی تو خلیل الرحمان قمر پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا. مدعی مقدمہ خلیل الرحمان  قمر کے مطابق  آمنہ عروج نے انہیں  دھوکہ سے اپنے فلیٹ پر بلایا اور ملزمہ آمنہ عروج نے ساتھیوں کیساتھ ملکر  اغوا کیا. ڈرامہ نگار نے بیان دیا کہ انہوں نے سات گھنٹے کا عذاب بھگتا اور ان کے بقول اللہ ایسا کسی کے ساتھ ایسا نہ کرے خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ ملزم حسن شاہ ملزموں کا سرغنہ ہے اور ان سے تاوان مانگا اور رقم ادا نہ کرنے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی. ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق ملزموں نے اْن پر جسمانی تشدد بھی کیا. ڈرامہ نگار نے بتایا کہ انہیں گاڑی سے اتار دیا گیا اور کہا کلمہ پڑھ لو اور  ہاتھ باندھ دی،ایک شخص نے اْن کے اوپر کلاشنکوف تان لی اور فائر کیا لیکن وہ  بچ گئے فائر اْن پاوں سے کچھ دور لگا. خلیل الرحمان قمر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے انہوں نے دوست سے رقم کیلئے رابطہ کیا جس پر دوست نے رقم کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن پھر 20 منٹ کے بعد انکار کر دیا.. کل تفتیشی افسر انسپکٹر عمران یوسف کا بیان ریکارڈ کیا جائیگااس سے پہلے عدالت آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

ہنی ٹریپ کیس 

مزید :

صفحہ آخر -