حکومت‘سیکرٹری لوکل گورنمنٹ  سے رپورٹ‘جواب طلب

  حکومت‘سیکرٹری لوکل گورنمنٹ  سے رپورٹ‘جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر صوبائی حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے رپورٹ اور شق وار جواب طلب کر لیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی جس میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے. جماعت اسلامی کے رہنما ضیاء السلام انصاری نے اہنے وکیل کے ذریعے میں یہ نکتہ اٹھایا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانا 18 ویں ترمیم کی نفی ہے اور بلدیاتی انتخابات نہ کرا کے جمہوری نظام کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے،درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے لوکل ڈویلپمنٹ اور احتساب کا عمل متاثر ہو رہا ہے. درخواست میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرا کے حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے. درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ آئینی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر متعلقہ فریقین کو سزا دی جائے۔ 

رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -