5کروڑ روپے مالیتی 5ہزار موبائل فونزتفتیشی افسران کی لاپرواہی سے لاپتہ

     5کروڑ روپے مالیتی 5ہزار موبائل فونزتفتیشی افسران کی لاپرواہی سے لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ای گیجٹ کے ذریعے سراغ لگائے گئے 5کروڑ روپے مالیت کے 5ہزار موبائل فونزتفتیشی افسران کی لاپرواہی   کے باعث لاپتہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ای گیجٹ کے ذریعے 5ہزار موبائل فونز کا سراغ لگایا گیا مگرانویسٹی گیشن ونگ کے تفتیشی افسران و اعلی افسران کی عدم دلچسپی کے باعث مسروقہ موبائل اصل مالکان تک نہ پہنچ سکے، انویسٹی گیشن ونگ کے محرر،تفتیشی افسر و انچارج انویسٹی گیشن ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال کر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں،ذرائع نے یہ بھی بتایا متعدد موبائل فون چوری و چھیننے کے مقدمات کے تفتیشی ریٹائرڈ و تبدیل ہوچکے جس کے باعث ذمہ داروں کا تعین کرنا دشوار ہے اورای گیجٹ سے موبائل فونز ملنے کے بار ہا نوٹیفکیشنز جاری ہونے کے باوجود بھی انویسٹی گیشن ونگ کے اعلیٰ افسران ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

موبائل لاپتہ

مزید :

صفحہ آخر -