پنجاب حکومت کی زرعی انکم ٹیکس رولز 1997اور 2001میں ترمیم
لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایگریکلچر انکم ٹیکس رولز 1997 میں ترمیم کردی، پنجاب ایگریکلچر انکم ٹیکس رولز2001 میں بھی ترمیم کر دی گئی۔ترمیمی رولز 1997 کے تحت ساڑھے 12 ایکڑقابل کاشت اراضی پرٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی، 25ایکڑ تک قابل کاشت اراضی پر 300 روپے ٹیکس لگادیاگیا۔50ایکڑ سے زائد قابل کاشت اراضی پر ٹیکس 500 روپے کردیا گیا،انکم ٹیکس رولز 2001 کے تحت ایگریکلچرانکم ٹیکس کاشتکارکی سالانہ آمدن پروصول کیاجائیگا۔ایگریکلچرانکم ٹیکس رولز 2001 میں ترمیم کے تحت 6 لاکھ تک آمدن کوٹیکس سے استشنیٰ دیاگیا، 12لاکھ روپے تک آمدن پر 15 فیصد اداکرناہوگا، 16لاکھ آمدن پر 90 ہزا ر اور 12 لاکھ سے زائدآمدن کا 20 فیصد ادا کرنا ہوگا۔ 32 لاکھ آمدن پر 1 لا کھ 70 ہزار اور 16لاکھ سے زائد آمدن کا30فیصداداکرناہوگا، 56 لاکھ آمدن پر 6 لاکھ 50 ہزارروپے اور32لاکھ سے زائدآمدن کا 40 فیصد اداکرناہوگا۔56لاکھ روپے سے زا ئد آمدن پر 16 لاکھ 10 ہزار روپے ادا کرنا ہونگے، 56لاکھ روپے سے زائد آمدن کا 45 فیصد ادا کرنا ہو گا - پنجاب حکومت کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ پر بھی ٹیکس کا نفاذ کر د یا گیا، کارپوریٹ فارمنگ کرنیوالی چھوٹی کمپنی سے20فیصد، دیگر کمپنیزسے29فیصدوصول ہوگا۔
زرعی رولز ترمیم