فیروزوالہ، موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا گئی، 3نوجوان جاں بحق
فیروزوالہ(نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل ٹریکٹرٹرالہ سے ٹکرا گیا، موٹر سائیکل پر سوار3 نوجوان جاں بحق،حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار۔ بتایا گیا ہے کہ سلامت پورہ کے رہنے والے تین نوجوان دوست 23سالہ شہریار،20سالہ اسماعیل،22سالہ محمد حنان موٹر سائیکل پر لاہور سے مرید کے جا رہے تھے کہ رانا ٹاؤن کے قریب سریا سے بھرے ٹریکٹر ڈالہ سے ٹکرا گئے جس کے باعث تینوں نوجوان زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا مگرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او فیروز والا ولی حسن پاشا نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے حادثے والے ٹرالہ کو قبضہ میں لے لیا۔ پولیس نے متوفی اسماعیل کے ماموں رانا سلیم کی رپورٹ پر ٹریکٹر ڈالہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
ٹریفک حادثہ