ڈیرہ،ڈکیتی کی واردات کے بعد چغہ پارٹی کے ہاتھوں ڈکیت مارا گیا،ساتھی فرار 

    ڈیرہ،ڈکیتی کی واردات کے بعد چغہ پارٹی کے ہاتھوں ڈکیت مارا گیا،ساتھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تھانہ پروآ کی حدود سفیدہ مائنر کے قریب ڈکیتی کی واردات کے بعد چغہ پارٹی کے ہتھے چڑھ کر علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا ڈکیت مارا گیا، دیگر ساتھی فرار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں تین مسلح ملزمان عمر گل عرف عمری ولد جہانگیر بلوچ سکنہ لنڈہ پاڑا، بلال ولد اقبال سکنہ لنڈہ پاڑا، کمال الدین دوتانی ولد نامعلوم نے سفیدہ مائنر نزد مین انڈس ہائیوے پر ہاشم ڈمرہ ولد غلام صدیق سکنہ جھوک ڈمرہ سے اسلحہ کی نوک پر اس کا موٹرسائیکل سی ڈی 70، چارہزار روپے نقد اور قومی شناختی کارڈ چھین لیا، اور موقع سے فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر علاقے کے لوگوں پر مشتمل چغہ پارٹی نے ڈکیتوں کا پیچھا گیا، اور ان کو گھیرے میں لے لیا، چغہ پارٹی سے مقابلے کے دوران عمر گل عرف عمری موقع پر مارا گیا، تاہم دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، عمر گل عرف عمری علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتاتھا،جو ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا تھا۔