ڈیرہ،مخالفین کی فائرنگ  سے نوجوان زخمی 

  ڈیرہ،مخالفین کی فائرنگ  سے نوجوان زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)قتل مقاتلے کی دشمنی پر سیف اللہ کرش پلانٹ کے قریب دو مخالفین کی فائرنگ سے دوست کے ہمراہ جانیوالا17سالہ نوجوان زخمی ہوگیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلوٹی میں 17سالہ گرہ امام شاہ کے رہائشی ثناء اللہ قریشی ولد کلیم اللہ نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے دوست محمد رحیم شاہ ولد سرور شاہ سکنہ گرہ امام شاہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر سے وانڈا کالی روانہ تھا کہ سیف اللہ کرش پلانٹ کے قریب کچہ راستہ پر پہنچے تو میرے دوست نے موٹرسائیکل رفع حاجت کیلئے رکوایا اس دوران ایک موٹرسائیکل پر ملزمان الیاس ولد نذیر احمد سکنہ چنڈہ اور ایک نامعلوم ملزم اچانک سامنے آئے اور انہوں نے مجھ پر فائرنگ کر دی، جس سے لگ کر میں زخمی ہوا، اور ملزم موقع سے فرار ہوگئے، وجہ عداوت ہماری آپس میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔