شانگلہ ،موسلادھار بارش ،پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری
شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں موسلادار بارش، پہاڑی سلسلوں اور بالائی علاقوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری۔موسلا دار بارش اور برفباری کے بعد انٹرنیٹ اور بجلی کا نظام شدید متاثر ہو گیا۔یخ بستہ ہوائیں دوبارہ شروع روزہ داروں کو سردی کے باعث تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔شانگلہ میں ختم ہونے والی سردی واپس ہو گئی مارچ میں وادی میں یخ بستہ ہوا_¶ں نے ڈیرے ڈالیں۔موسلادار بارش کے بعدبرساتی نالوں ،دریاوں مقامی خوڑوں کی پانی میں اضافہ ہو گیا۔شانگلہ کے میدانی علاقوں میں بھی بارشوں خوب برس گئی ہیں۔بارشوں وبرفباری کے باعث سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہو گئے روزہ داروں کو یخ نے اپنے لپیٹ میں لے لیا۔موسمیات نے شانگلہ جیسے بالائی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں اتوار سے آئندہ منگل تک موسلادار بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری ہونے کی پیشنگوئی کی تھی اور اس حوالے سے گزشتہ روز پی ڈی ایم اے نے بھی تمام متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دیے ہیں شانگلہ میں اتوار اور پیر کے درمیانی شب شروع ہونے والی بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا۔مختلف علاقوں کے مین شاہراوں پر ہلکی سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات۔شاہراہ قراقرم اور دیگر کہیں اہم شاہراوںپر سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات اور سڑکوں کی مکمل کلیئرنس تک ان شاہراوںپر سفر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیے۔پی ڈی ایم اے نے گزشتہ روز تمام ضلع انتظامیہ کو بارشوں اور برف باری کے پیش نظر اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ موسمیات کے مطابق اتوار کے شام سے شروع ہونے والی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا یہ سلسلہ ائندہ منگل تک وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہے گا۔