پاک افغان بارڈر طور خم بندش، افغانستان میں میڈیکل طلباءپھنس گئے
خیبر (بیورورپورٹ)پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے افغانستان میں میڈیکل طلباءپھنس گئے ویزہ اور دوسرے تعلیمی اسناد میں مشکلات پیدا ہو گئے ہیں خیبر پختون خواہ سمیت قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلباءاریانا میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خیبر پختونخواہ اور قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباءناصر خان سکنہ سوات اور عمیر آیاز سکنہ وزیرستان سمیت دوسرے طلباءنے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے بہت مشکلات درپیش ہیں سخت اور مشکل حالات میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن بارڈر بندش سے انکے تعلیم پر گہرا اثر پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ بعض طلباءکی ویزے ختم ہو گئے ہیں جبکہ زیادہ تر طلباءکی ویزے ختم ہونے کے کچھ دن باقی ہے جب وہ چمن بارڈر پر جاتے ہیں تو پھر ان سو ڈالر یعنی پانچ ہزار افغانی اضافی لئے جاتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ آپ کا ویزہ ایکسپائر ہے طلباءنے کہا کہ عیدالفطر کے پانچویں روز امتحان شروع ہو رہا ہے اس عید سے پہلے پاکستان جانا ضروری کیونکہ ویزہ بھی لگانا اور دوسرے کاغزات بھی بنانے ہیں اس لئے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بارڈر کھولنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور طلباءکا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائیں