محکمہ خوراک خیبر پختونخوا،23 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے تبادلوں کے احکامات جاری
پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے گریڈ 16اور گریڈ 17 کے 23 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے واضح رہے کہ محکمہ خوراک نے اتوار کے روز بھی148 مختلف گریڈ کے افسران اور ملازمین جن میں 8 ڈپٹی ڈائریکٹرز 63 جونیئر کلرک8 اسسٹنٹ 27 سینئر کلرک 33 کمپیوٹر آپریٹر اور8 سپرنٹنڈنٹس شامل ہیں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے تھے پیر کے روز محکمہ خوراک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (ڈی ا یف سی) ساؤتھ وزیر ستان محمود الرحمان کو تبدیل کرکے ڈی ایف سی کوہاٹ ٗ ڈی ایف سی شانگلہ سید انصار قیو م کو تبدیل کرکے ڈی ایف سی کووہستان اپر ٗڈی ایف سی بنوں سہیل حبیب کو تبدیل کرکے ڈی ایف سی شمالی وزیرستان ٗڈی ایف سی کوہستان اپر محمد شکیل کو تبدیل کرکے ڈی ایف سی تور غر ٗڈی ایف سی ہری پور شیراز انور کو تبدیل کرکے ڈی ایف سی مانسہرہ ٗڈی ایف سی مانسہرہ عظمی کنول کو تبدیل کرکے ڈی ایف سی ایبٹ آباد ٗڈی ایف سی ایبٹ آبادمحمد طارق کو تبدیل کرکے ڈی ایف سی ہری پور ٗتعیناتی کے منتظر ڈی ایف سی شاد محمد کو ڈی ایف سی بٹگرام ٗتعیناتی کے منتظر ڈی ایف سی عاد ل بادشاہ کو ڈی ایف سی اورکزئی ٗتعیناتی کے منتظر ڈی ایف سی محمد اشفاق کو ڈی ایف سی خیبر ٗڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف خوراک شیواز طارق کو ڈی ایف سی شانگلہ ٗتعیناتی کے منتظر ڈی ایف سی نور حیات کو ڈی ایف سی بونیر ٗتعیناتی کے منتظر ڈی ایف سی عبدالحفیظ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایف ٗآئی) ڈائریکٹوریٹ آف خوراک ٗڈی ایف سی باجوڑ اجمل شاہ کو ڈی ایف سی بنوں ٗتعیناتی کے منتظر ڈی ایف سی شبیر احمد کو ڈی ایف سی باجوڑ ٗ تعیناتی کے منتظر گریڈ 16کے اے ایف سی محمد اعظم خان کو ڈی ایف سی جنوبی وزیرستان ٗ تعیناتی کے منتظر اے ایف سی ظفر عالم رضا کو ڈی ایف سی کولئی پالس ٗ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خیبر حفیظ الرحمان کو ڈی ایف سی خیبر میں اسسٹنٹ فوڈکنٹرولر (اے ایف سی)کی آسامی پر ٗ ڈی ایف سی کوہاٹ گلاب گل کو ڈی ایف سی کوہاٹ میں اے ایف سی کی آسامی ٗڈی ایف سی بٹگرا م محمد شعیب کو ڈی ایف سی بٹگرام میں اے ایف سی کی آسامی پر ٗڈی ایف سی تور غر عامر خالد کو ڈی ایف سی تورغر میں اے ایف سی کی آسامی پر ٗ ڈی ایف سی کولئی پالس شجاعت حسین شاہ کو ڈی ایف سی کولئی پالس میں اے ایف سی کی آسامی پر اور ڈی ایف سی اورکزئی محمد سلیم کو ڈی ایف سی اورکزئی میں اے ایف سی کی آسامی پر تعینات کردیاگیا ہے