رمضان راشن پروگرام، رجسٹریشن کی آڑ میں لوٹ مار، نوجوان گرفتار

    رمضان راشن پروگرام، رجسٹریشن کی آڑ میں لوٹ مار، نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار) ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاں چک(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

 نمبر 135 دس آر میں رمضان راشن پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے اندراج کے نام پر فراڈیہ نوجوان منیب الرحمن سکنہ چک نمبر 135 دس آر گاں کی سادہ لوح خواتین سے BISP سروے ٹیم کا نمائندہ بن کر فی کس 200 روپے فراڈ کے ذریعے وصول کررہا تھا، عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمپلینٹ آفیسر BISP جہانیاں قاضی محمد احمد ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو نوجوان منیب الرحمن موقع سے اندراج کرتے پکڑا گیا،جس کو پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے حوالے کردیا گیا، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے اسسٹنٹ کمپلینٹ آفیسر BISP جہانیاں قاضی احمد کی درخواست پر فراڈئیے نوجوان منیب الرحمن سکنہ چک نمبر 135 دس آر کے خلاف زیر دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔