ای فائلنگ سے وقت کی بچت ،شہباز حسین

   ای فائلنگ سے وقت کی بچت ،شہباز حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)سپیشل سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

 کئیر جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر سرکاری دفاتر میں الیکٹرانک فائلنگ سسٹم سے دفتری امور میں پیپرلیس کلچر متعارف ہوا ہے۔ جس سے نہ صرف امور نمٹانے میں وقت اور وسائل کی بچت ہوگی بلکہ شفافیت کو بھی یقینی بنانے میں بے حد مدد ملے گی۔ یہ باتیں انہوں نے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب ملتان میں الیکٹرانک فائلنگ سسٹم بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ محمد طاہر کی سپیشل سیکریٹری کو الیکٹرانک فائلنگ سسٹم بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام متعلقہ افسران کو الیکٹرانک فائلنگ سسٹم بارے تربیتی سیشن منعقد کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ الیکٹرانک فائلنگ سسٹم کی ضروریات کے تحت تمام افسران اور ان کے اسٹاف کو کمپیوٹرا ور متعلقہ مشینری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بلاتعطل تیز رفتار ا نٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سپیشل سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ای فائلنگ سسٹم کو پوری طرح فنکشنل کرنے میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور اس سسٹم کو آسان اور ہموار بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔