ملتان، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، سامان ضبط
ملتان (وقائع نگار،نیوزرپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے اسپیشل اسکواڈ کی جانب سے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ونگ کے(بقیہ نمبر18صفحہ7پر )
ہمراہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈان جاری، محمد موسی خان انسپکٹر کی زیر نگرانی سبزی منڈی چوک، وہاڑی چوک، بی سی جی چوک، ممتاز اباد گول پلاٹ، مونا گرائمر سکول، ممتاز اباد مارکیٹ، چنگی نمبر 14، منظور اباد چوک، دولت گیٹ چوک کاروائی کی گئی۔ تجاوزات کو روڈ سے ہٹایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بار بار وارننگ کے باوجود تجاوزات پیدا کرنے سے باز نہ آنیوالے شہریوں کے خلاف ایف ائی آرز رجسٹرڈ کروائی گئیں۔ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈبل پھاٹک فلائی اوور چوک ، چونگی نمبر 9ایل ایم کیو روڈ رشید آباد چوک ،علی جنرل ہسپتال، چوک کمہاراں والا ایم اے جناح روڈ ،ننگانہ چوک اور نادرن بائی پاس روڈ ماڈل ٹان چوک کے طراف سے تجاوزات کوختم کرا دی گیا ۔