موبی لنک بنک، خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے اسٹارٹ ایپس کااعلان
ملتان(پ ر) پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک کے 'ویمن انسپریشنل نیٹ ور(بقیہ نمبر19صفحہ7پر )
ک (WIN) انکیوبیٹر پروگرام' سے منسلک خواتین کی زیرقیادت 13 کاروباری اداروں کے افتتاحی گروپ کی کامیابی کے ساتھ گریجویشن ہوگئی ہے۔ اس پروگرام میں شمولیت کے دوران خواتین کی زیرقیادت ان کاروباری اداروں کو اپنے پاں پر کھڑا کرنے کے لئے ضروری مہارتوں، مالیاتی خواندگی اور ڈیجیٹل ٹولز سے آراستہ کیا گیا تاکہ انکی کاروباری صلاحیت میں اضافہ ہو۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں انکی گریجویشن کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ان کاروباری افراد کی کامیابی کو سراہنا تھا جنہوں نے متعدد رکاوٹوں، معاشرتی دبا اور اپنی زندگیوں کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرکن آئیڈیاز پر عمل کرکے متعدد چیلنجز پر قابو پایا۔اس تقریب میں اہم اسٹیک ہولڈرز، انڈسٹری قائدین، کاروباری خواتین، اور دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، جو خواتین کی معاشی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اشتراک اور جدت کو سراہنے کے لئے متحد تھے۔ شرکا نے ملک بھر میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے موبی لنک بینک کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ اگرچہ یہ پروگرام اپنے آپ میں ایک بہت بڑی کامیابی تھی، لیکن بینک نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹارٹ اپس کا اعلان کیا۔