سپیشل جج اینٹی کرپشن کا تبادلہ، کیس موخر

     سپیشل جج اینٹی کرپشن کا تبادلہ، کیس موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی ر پورٹر)اسپیشل جج اینٹی کرپشن سید اصغر علی کا (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

تبادلہ ہونے کی وجہ سے محکمہ ایگریکلچر انجینئرنگ کے دو ریٹائرڈ افسران محمد اقبال اور اعجاز حسین اور ان کے بچوں کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت نہیں ہو سکی یہ کیس قومی احتساب بیورو نے اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوایا تھا ملزمان پر الزام ہے کہ ان کے اثاثے ان کی بظاہر امدنی سے کہیں زیادہ ہیں انہوں نے مجموعی طور پر اٹھ کروڑ روپے مالیت کے اثاثے بنائے نیب کے ایک افسر احمد ممتاز باجوا نے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا انکوائری میں کہا گیا کہ یہ الزامات بوگس اور جھوٹے ہیں لیکن انہیں بری الذمہ قرار نہیں دیا گیا اور نئی انکوائری کا حکم دیا گیا کہ انہوں نے دراصل اپنے گواہان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اس لیے گواہان نے ان کے خلاف بیان نہیں دیا اس کے علاوہ انہوں نے پولیس کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور ان کے ساتھ گتھم گتھا ہو گئے۔