میپکو، محکمانہ کیسوں کا فیصلہ، 3اہلکار معطل، فوری رپورٹ کرنیکا حکم

    میپکو، محکمانہ کیسوں کا فیصلہ، 3اہلکار معطل، فوری رپورٹ کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 3اہلکاروں کو (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

سزائیں دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ڈائریکٹر ایڈمن میپکو وجاہت بچہ نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978 کے تحت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ریونیو آفس پاکپتن ڈویژن کے جونیئر کلرک محمد امیر کے خلاف تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں 2سال کے لئے 2درجہ تنزلی کردی ہے۔ مذکورہ اہلکار کے خلاف بطور اسسٹنٹ لائن مین / کورٹ کلرک پاکپتن آپریشن ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر کی گئی ہے۔ میپکو منظور آبادسب ڈویژن ملتان کے ہیڈ کلرک ساجد مقصود کے خلاف شجاع آبادڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کی ہے۔میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 2اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ڈائریکٹر ایڈمن میپکو وجاہت بچہ نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978 کے تحت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ریونیو آفس پاکپتن ڈویژن کے جونیئر کلرک محمد امیر کے خلاف تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں 2سال کے لئے 2درجہ تنزلی کردی ہے۔ مذکورہ اہلکار کے خلاف بطور اسسٹنٹ لائن مین / کورٹ کلرک پاکپتن آپریشن ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر کی گئی ہے۔ میپکو منظور آبادسب ڈویژن ملتان کے ہیڈ کلرک ساجد مقصود کے خلاف شجاع آبادڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کی ہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل رفیق کنول نے فروری 2025 کے ماہانہ لائن لاسز کی شرح میں کمی نہ کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ڈی او گلشن اقبال سب ڈویژن رحیم یار خان محمد بلال افتخار کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر رحیم یار خان سرکل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل محمد ثاقب نے سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور نااہلی پر ستلج سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ Iمحمد طاہر کو معطل کردیاہے اور آپریشن بہاولپور سرکل اٹیچ کردیاہے۔