علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، مختلف داخلہ پروگراموں کی تاریخ میں توسیع

  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، مختلف داخلہ پروگراموں کی تاریخ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غا زیخان(سٹی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مختلف(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

 پروگراموں کے داخلوں کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی ہے ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیر ہ غازیخان کیمپس قیصر عباس کاظمی نے بتایاکہ اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025 میں پیش کیے گئے میٹرک انٹر میڈیٹ، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، بی ایس پروگرامز، بی بی اے اور ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ کورسز کے نئے داخلوں کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کی معاونت میں بھر پور کردار ادا کریں تا کہ وہ داخلے کے عمل کو بآسانی مکمل کر سکیں ا نہوں نے کہاکہ اگر کسی طالب علم کو داخلے کے سلسلے میں کسی قسم کی دشواری پیش آتی ہے تو وہ بلا جھجک ریجنل سینٹر ڈیرہ غازی خان کے عملے سے مدد لے سکتے ہیں اور وہ انہیں داخلے کے تمام مراحل میں مکمل رہنمائی فراہم کریں گے یونیورسٹی کی طرف سے کی جانے والی اس توسیع کا مقصد طلبہ کے بہترین تعلیمی مستقبل کو مزید روشن بنانا ہے۔داخلوں سے متعلق مزید معلومات کے لئے علاقائی دفتر کے فون نمبرز9260387,9260386-064 پر رابطہ کیا جاسکتا۔