ترقی، نشتر ملازمین اہم فیصلوں کے منتظر

  ترقی، نشتر ملازمین اہم فیصلوں کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان نے ملازمین کے 20 پرسنٹ(بقیہ نمبر15صفحہ7پر )

 کوٹی کے تحت ترقی کے لئے تو کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے لیکن دیگر مد میں نشتر انتظامیہ نے کسی قسم کی کوئی کمیٹی تشکیل نہ دی جسکی وجہ سے ملازمین شدید قسم کی پریشانی کا شکار ہیں یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ نشتر سمیت ہر ادارے میں مینارٹی کوٹہ،معذوری کوٹہ،اور خواتین کے کوٹہ کے تحت بھی ترقیاں کی جاتی ہیں لیکن نشتر انتظامیہ اس معاملے میں تاحال مکمل طور پر خاموش ہے اور ماضی میں جو 20 پرسنٹ ایمپلائی کوٹہ کے تحت جو ترقیاں دی گئی تھیں اس ضمن میں بھی ایک ملازم کی جانب سے وی سی نشتر سمیت دیگر افسران کو تحریری درخواستیں بھی دی گئی تھیں کہ اس بھرتی میں میرٹ کی بجائے سفارشی اور من پسند ملازمین کو ترجیح دے کر ان کی ترقیاں دی گئی ہیں ملازمین کا کہنا ہے کہ نشتر انتظامیہ کو چاہیے کہ جس طرح وہ 20 فیصد ایمپلائی کوٹہ کے تحت کمیٹی بنانے میں سنجیدہ ہوئے ہیں اسی طرح مینارٹی،معذوری،اور خواتین کے کوٹہ کے لئے بھی فوری کمیٹی تشکیل دی جائے۔