میپکو، رننگ، ڈیڈ ڈیفالٹرز سے73 کروڑ روپے وصول، رقم خزانے میں جمع

میپکو، رننگ، ڈیڈ ڈیفالٹرز سے73 کروڑ روپے وصول، رقم خزانے میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے ریکوری مہم میں رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے73کروڑروپے سے(بقیہ نمبر3صفحہ7پر)

 زائد رقم وصول کرلی۔ جنوبی پنجاب میں سابقہ بقایاجات /واجبات وصول کرنے کے لئے رینجرزاور پولیس فورسز کی مشترکہ ٹیموں نے23ہزار357ریکوری آپریشن کئے جس میں وصولیاں کرکے رقم خزانے میں جمع کروائی گئی۔چیف انجینئر کسٹمرسروسز سید جواد منصوراحمد نے کہا کہ چیف ایگزیکٹوآفیسر میپکو گل محمد زاہداور رینجرز کے اعلی حکام کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجارہاہے۔