ہارون آباد، پرندوں کی تصاویر، ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر آپریشن، ملزم گرفتار
ہارون آباد (نامہ نگار) شہری کو غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)
پرندوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا اور فروخت کرنا مہنگا پڑ گیا،وائلڈ لائف ٹیم نے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولنگر نذر عباس کی ہدایت پر سینئر وائلڈ لائف رینجر ہارون آباد سید مبشر حسین شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فقیروالی ہارون آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے مور کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے اسلم نامی شہری کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف چالان مرتب کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے سینئر وائلڈ لائف رینجر ہارون آباد سید مبشر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔