ام المومنین حضرت خدیجہ الکبیریؓ کا یوم وصال آج، مدارس، مساجد میں تقریبات
کبیروالا(نامہ نگار) ملک بھر کی طرح کبیروالا شہر اور مضافات میں اُم المومنین حضرت سیدہ خدیجہ الکبیریٰ رضی (بقیہ نمبر29صفحہ7پر)
اللہ تعالی عنہاکا یوم وصال آج عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ نبی کریم ؐ کے ایک شہزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے علاوہ باقی تمام اولاد،جن شہزادگان حضرت قاسمؓ،حضرت عبداللہؓ اور شہزادیاں حضرت سیدہ زینبؓ،حضرت سیدہ رقیہؓ،حضرت سیدہ اُم کلثوم ؓ اور حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراؓاُم المومنین حضرت سیدہ خدیجہ الکبیریٰ رضی اللہ تعالی عنہا سے پیدا ہوئیں۔اُم المومنین حضرت سیدہ خدیجہ الکبیریٰ رضی اللہ تعالی عنہاکے کے یوم وصال کے موقع پرجامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا،جامعہ غوثیہ مہریہ نوریہ کبیروالا،جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا،جامعہ رضویہ شمس العلوم کبیروالا،جامعہ خلفاء راشدین کبیروالا،جامعہ فیضان مدینہ کبیروالا سمیت دیگردینی مدارس،مساجد اور رہائشگاہوں پر منعقدہ تقریبات میں قرآن خوانی اور علماء کرام حضرت سیدہ خدیجہ الکبیریٰ رضی اللہ تعالی عنہاکی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔