مظفر گڑھ،مراکز صحت کی نجکاری کےخلاف گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاجی مظاہرہ

    مظفر گڑھ،مراکز صحت کی نجکاری کےخلاف گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ(خبرنگار )مراکز صحت کی نجکاری کیخلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال (بقیہ نمبر7صفحہ7پر )

میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاجی مظاہرہ کیا،،مظاہرے میں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی،،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر اطہر کلیم،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مستحسن ضمیر،چیئرمین ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری،ڈاکٹر مقبول عالم،عدنان لغاری و دیگر مظاہرین ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کہنا تھا صوبے کے طبی عملے کو مراکز صحت کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں،حکومتی فیصلے کیخلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں منگل کی صبح 10 بجے سے او پی ڈی سروسز بند کردی جائینگی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت مراکز صحت کی نجکاری کرکے شہریوں سے صحت جیسا بنیادی حق بھی چھیننا چاہتی ہے،نجکاری سے غریبوں اور طبی عملہ دونوں کا استحصال ہوگا.مظاہرہن نے الٹی میٹم دیا کہ اگر مراکز صحت کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔