جعفرایکسپریس پر حملہ آور کون اور ٹرین میں کتنے مسافر سوار ہیں؟ترجمان بلوچستان حکومت کا اہم بیان آ گیا

جعفرایکسپریس پر حملہ آور کون اور ٹرین میں کتنے مسافر سوار ہیں؟ترجمان ...
جعفرایکسپریس پر حملہ آور کون اور ٹرین میں کتنے مسافر سوار ہیں؟ترجمان بلوچستان حکومت کا اہم بیان آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کے واقعہ سے متعلق ترجمان بلوچستان حکومت کا بیان سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت کاکہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے ۔ ٹرین میں 400کے قریب مسافر سوار ہیں۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں جبکہ سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی  ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ ٹرین کو 8ٹنل میں مسلح افراد نے روک لیا،کنٹرولر ریلوے محمد کاشف کاکہنا ہے کہ مسافروں اور عملے سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔