پاکستانی طالبعلم حسام نعیم مسلسل دوسری بار کوئین میری یونیورسٹی آف لندن سٹوڈنٹ یونین کے نائب صدر منتخب ہو گئے

لندن( ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں پاکستانی طالبعلم حسام نعیم مسلسل دوسری بار کوئین میری یونیورسٹی آف لندن سٹوڈنٹ یونین کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالبعلم حسام نعیم، جو لاہور سے تعلق رکھتے ہیں، مسلسل دوسری مرتبہ کوئین میری یونیورسٹی آف لندن سٹوڈنٹ یونین کے نائب صدر بھاری اکثریت سے منتخب ہو ئے ہیں۔ ان کی اس کامیابی کو طلباء برادری اور پاکستانی کمیونٹی میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
کوئین میری سٹوڈنٹ یونین جامعہ میں طلباء کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور تعلیمی و سماجی مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ حسام نعیم کی قیادت میں یونین نے تعلیمی سہولیات میں بہتری، طلباء کی نمائندگی کے فروغ اور مثبت تبدیلیوں کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ ان کے دوبارہ انتخاب کو ان کی فعال قیادت اور طلباء میں مقبولیت کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔