محمد یوسف کی قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ جانے کی تصدیق

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے کا اعلان کر دیا۔
محمد یوسف بیٹی کی ناساز طبیعت کے باعث ٹیم کے ہمراہ روانگی کے حوالے سے تذبذب کا شکار تھے تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے بیٹی کی صحت میں بہتری کی تصدیق کے بعد انہوں نے ٹیم کے ساتھ جانے کا فیصلہ کر لیا۔محمد یوسف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ جانا ایک قومی فریضہ ہے اور میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی کھلاڑیوں کی بیٹنگ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے۔
اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کی محمد یوسف نے دوران نیوزی لینڈ میں ٹیم کے ساتھ جانے سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔